جعلی دستاویزات پر اٹلی جانے والا مسافر ایئرپورٹ سے گرفتار

اسلام آباد (پبلک نیوز) جعلی دستاویزات پر اٹلی جانے والے مسافر کو ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کو تفتیش کے لیے ایف آئی اے پاسپورٹ سیل منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جعلی سفری دستاویزات پر اٹلی جانے والے مسافر کو ایئر پورٹ پر گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کو تفتیش کے لیے ایف آئی اے پاسپورٹ سیل منتقل کر دیا گیا۔

اسلام آباد ائیرپورٹ پر ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران قطر کے راستہ اٹلی جانے والے مسافر کو مشکوک سفری دستاویزات پر حراست میں لیا۔ جس کی سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال پر وہ جعلی ثابت ہوئیں۔

ایف ایی اے امیگریشن کے مطابق مسافر علی گوہر کا اٹلی کا رہائشی پرمٹ جعلی ثابت ہونے پر اسے گرفتار کیا گیا۔ ملزم علی گوہر کا تعلق خیبر پختونخواہ کے ضلع دیر سے ہے۔ مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے کے انسداد انسانی سمگلنگ سیل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

حارث افضل  6 روز پہلے

متعلقہ خبریں