مبینہ طور پر نقلی انڈے بیچنے والا ملزم 10 ہزار مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا

کراچی (پبلک نیوز) مبینہ طور پر نقلی انڈے بیچنے والا ملزم 10 ہزار مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ پولیس نے ملزم جمیل احمد کو عدالت پیش کیا، بتایا کہ انڈے کون دیتا ہے؟ بنتے کہاں ہیں، تفتیش جاری ہے۔ ملزم کا مؤقف تھا کہ وہ انڈے اس کی دکان سے خریدے ہی نہیں گئے۔

 

کھانے میں پلاسٹک کے انڈوں کی شکایات پر سندھ فوڈ اتھارٹی ان ایکشن۔ خیابان سحر میں کارروائی کرتے ہوئے پلاسٹک سے بنے انڈوں کے کریٹ برآمد کئے۔ انڈوں کو مزید جانچ کے لیے لیبارٹری بھیجا گیا۔

 

پولیس نے محکمہ فوڈ اتھارٹی کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 4 افراد کو حواست میں لیا۔ جن میں دوہول سیلرایک ریٹیلر شامل ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ مضر صحت انڈے دھابیجی کے فارم سے کراچی سپلائی کئے جارہے تھے۔ حراست میں لیے گئے افراد سے تحقیقات جاری ہیں۔

 

ملزم جمیل احمد کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ملزم نے موقف اپنایا کہ انڈے اس کی دکان سے نہیں خریدے گئے۔ عدالت نے جمیل احمد کو رہا کرتے ہوئے 10 ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں