سوشل میڈیا پر بھارتی فوجیوں کی جعلی بہادری کی تصاویر، پول کھل گیا

پبلک نیوز: بھارتی فوج کا پول کھل گیا، سوشل میڈیا پر بھارتی فوجیوں کی جعلی بہادری دکھانے کے لیے شیئر کی گئی تصاویر جھوٹ کا پلندا نکلیں۔

 

بھارتی فوج کی جعل سازی بے نقاب ہو گئی۔ برف سے ڈھکے بھارتی فوجیوں اور زخمی فوجی کی تصاویر جعلی نکلیں۔ سوشل میڈیا پر بھارتی فوجیوں کی جعلی بہادری اور جاں فشانی دکھانے کے لیے چند تصاویر پھیلائی گئیں، جس کا بھانڈا جلد ہی پھوٹ گیا۔

 

امریکی سرفراور روسی فوجیوں کی تصاویر کو ایڈٹ کر کے بھارتی فوجی ظاہر کیا گیا۔ تحقیق کے بعد تصدیق ہوئی ہے کہ برف میں ڈھکی فوجیوں کی تصاویر بھارتی فوجیوں کی نہیں بلکہ غیرملکیوں کی  ہے۔ جبکہ زخمی فوجی کی تصویر میں سکھ اداکار موجود ہے، جس نے خود ہی سچ کا خلاصہ کیا۔

حارث افضل  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں