نامور پاکستانی ہدایتکار ثاقب صدیقی خالق حقیقی سے جاملے

لاہور (حسنین چودھری) نامور پاکستانی ہدایتکار ثاقب صدیقی زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد خالق حقیقی سے جاملے ہیں، ہدایتکار جگراور گردوں کے مرض میں مبتلا تھے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان فلم و انٹرٹینمنٹ کا ایک اور ررخشاں ستارہ ٹوٹ گیا۔ ہدایتکار ثاقب صدیقی  آج لاہور کے مقامی ہسپتال میں  انتقال کر گئے۔ ثاقب صدیقی  گزشتہ کئی روز سے اقبال ٹاؤن کے مقامی ہسپتال میں آئی سی یو میں داخل تھےوہ گردوں کے فیل ہوجانے سے دنیا فانی سے کوچ کرگئے۔

ثاقب صدیقی کچھ عرصہ قبل بھارت جگر ٹرانسپلانٹ کے لیے گئے اور مالی حالات بہتر نہ ہونے پر حکومت کی مدد سے انہیں پاکستان لایا گیا لیکن حالت سنبھل نہ سکی اور دن بدن شدید علیل ہوتے گئے، وفات کی خبر سننے کے بعد گھر میں آنے والوں کا تانتا بند گیا، لواحقین کی بچوں کی دیکھ بھال کے لیے حکومت سے مدد کی اپیل کی گئی ہے۔

ہدایتکار نے 350 سے زائد وڈیوز بنا رکھی تھیں جبکہ جواد احمد، ابرارالحق، نعمان جاوید اور نامور ریپ سٹار بوہیمیا سمیت دیگر سٹارز کے ساتھ کام بھی کر چکے ہیں۔

ثاقب صدیقی نے اپنی محنت اور لگن سے انٹرٹنمنٹ انڈسٹری میں اپنے آپ کو منوایا۔ انڈسٹری میں ان کی خدمات کے عوض وہ مداحوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

احمد علی کیف  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں