معروف سیاحتی مقام منٹھوکھا آبشار کے شدید سردی کے باعث دلکش نظارے

سکردو (منیر احمد) ضلع کھرمنگ کے سیاحتی مقام منٹھوکھا آبشار شدید سردی کے باعث جم کر برفانی تودے کا منظر پیش کر رہی ہے، جس کو دیکھنے کے لیے ملک کے مختلف علاقوں سے لوگوں نے اس سیاحتی مقام کا رخ کر لیا ہے۔

 

بلتستان بھر کی طرح ضلع کھرمنگ میں بھی سردی کی شدت میں اضافے کے باعث ہر جگہ پانی جم کر برفانی علاقے کا منظر پیش کر رہا ہے، اسی طرح ضلع کھرمنگ کے مشہور و معروف سیاحتی مقام منٹھوکھا آبشار شدید سردی کے باعث جم کر برفانی تودے کا منظر پیش کر رہی ہے۔

قدرت کےاس دلکش نظارے کو دیکھنے کے لیے ملک بھر سے شہریوں نے منٹھوکھا آبشار کا رخ کر لیا ہے، کراچی سے آئے سیاح منٹھوکھا آبشار پر برف کے مناظر دیکھ کر خوب انجوائے کر رہے ہیں، جبکہ سیاح ان خوبصورت مناظر کو کیمرے کی آنکھ میں بھی محفوظ کرہے ہیں۔ سیاح منٹھوکھا آبشار پر نئے سال کو ویلکم کرنے کراچی سے گلگت بلتستان بالخصوص کھرمنگ منٹھوکھا آبشار پر آئے ہوئے تھے۔

عطاء سبحانی  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں