کرپشن کی اطلاع دیں اور انعام پائیں، بدعنوانی سے متعلق نیا قانون لانے کا اعلان

اسلام آباد (پبلک نیوز) کرپشن کی اطلاع دیں اور انعام پائیں۔ وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فورغ نسیم نے بدعنوانی سے متعلق نیا قانون لانے کا اعلان کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فورغ نسیم کا کہنا تھا کہ ضابطہ فوجداری سے متعلق قانون جلد ایوان میں پیش کیا جائے گا۔ تمام جماعتوں کو خوش دلی سے یہ قانون قبول کرنا چاہیے۔ وسل بلورپروٹیکشن ایکٹ 2018اسمبلی سے پاس کرائیں گے۔ اسے وفاق اور صوبوں دونوں جگہ سے پاس کروایا جائے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ کرپشن کے خلاف جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہو گا۔ کرپشن کی نشاندہی کرنے والوں کو 20فیصد انعام دیا جائےگا اور نام بھی صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ پہلے شکایات اداروں کےسربراہان کو دی جاتی تھیں۔ اب اطلاعات براہ راست کمیشن کو دی جا سکیں گی۔ کمیشن مکمل طور پر خود مختارہوگا اور تین افراد پر مشتمل ہو گا۔

ذرائع کے مطابق کرپشن کی اطلاع دیں اور انعام پائیں کا اعلان تو کر دیا گیا ہے لیکن خبردار رہیں کہ جھوٹی اطلاع دی تو سزا بھی ہو سکتی ہے۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں