فاروق ستار نے پارٹی سے رکنیت خارج ہونے کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا

کراچی(حمزہ گیلانی) فاروق ستار نے ایم کیو ایم پاکستان سے رکنیت خارج ہونے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا، فاروق ستار نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ رکنیت کا اخراج الیکشن ایکٹ اور پارٹی قوانین کے خلاف ہے۔

 

سینئر سیاسی رہنماء فاروق ستار نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان(ایم کیو ایم) کی رکنیت ختم کرنے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ فاروق ستار نے عدالت میں دائر درخواست میں اپنا مؤقف اختیار کیا کہ رکنیت خارج کرنے کے ضابطوں کو پورا نہیں کیا گیا، فیصلے پر صرف کنور نوید کے دستخط ہیں، جبکہ رکنیت کے اخراج کے لیے رابطہ کمیٹی کی دو تہائی منظوری ضروری ہے۔

 

فاررق ستار کی دائر درخواست کے مطابق کسی بھی کارکن کی رکنیت خارج کرنے کے ضابطوں کو پورا نہیں کیا گیا۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کو پارٹی سے نکال دیا۔ واضع رہے کہ فاروق ستار کو ایم کیو ایم پاکستان کے خالد مقبول صدیقی گروپ نے کنوینئر شپ کے عہدے سے ہٹایا تھا اور ان کی پارٹی رکنیت بھی ختم کر دی تھی۔

عطاء سبحانی  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں