علی رضا عابدی کے قاتل فوری گرفتار کئے جائیں: فاروق ستار

کراچی (پبلک نیوز) اشتعال انگیز تقریر اور میڈیا ہاوسز پر حملے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ حکومت یا کوئی اور خدمت خلق فاونڈیشن کی پراپرٹی کو فروخت کرے ہم اس حق میں نہیں ہیں۔ یہ ایم کیو ایم شہدا کی پراپرٹی ہے۔

 

فاروق ستار کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر اور میڈیا ہاوسز پر حملے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار، عامر خان، کنور نوید، قمر منصور، شاہد پاشا و دیگر ملزمان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

 

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ علی رضا عابدی کے قتل کو سازش قرار دیتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ علی رضا عابدی نے پرانی ایم کیو ایم بنانے کا بولا تھا۔ ان کا قتل ایک سازش ہے۔ سازشی لوگوں کو بھی گرفتار کیا جائے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ کے کے ایف پراپرٹی ضبط کرنے میں کچھ لوگوں کا ہاتھ ہے۔ یہ ایم کیو ایم کے شہداء کی پراپرٹی ہے۔ اسے حکومت یا کسی اور کو  فروخت کرکے پیسہ استعمال کرنے نہیں دیں گے۔ موجودہ حکومت نے ایک کروڑ نوکری کا وعدہ کرکے ایک بھی نوکری نہ دی۔ لاکھوں لوگ بیروز گار ہوگئے ہیں۔ پچاس لاکھ گھر بنانے کا دعوی کرکے ہزاروں لوگوں کے گھروں کو مسمار کر دیا گیا ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے تفتیشی افسر و گواہوں کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 26 جنوری تک ملتوی کردی۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں