عوام نے تمام سیاسی جماعتوں کی کارکردگی کو مسترد کردیا ہے: فاروق ستار

کراچی(حمزہ گیلانی) سربراہ تنظیم بحالی کمیٹی( متحدہ پاکستان) کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومتی معاملات میں نااہلی عوام کو مایوس کررہی ہے۔ رمضان کے بعد عوام کو سڑکوں پر دیکھ رہا ہوں۔

 

انسداد دہشت گردی عدالت میں بائیس اگست کو میڈیا حملہ کیس کی سماعت ہوئی، کیس مین فاروق ستار، عامر خان، کنور نوید جمیل سمیت دیگر نامزد ملزمان پیش ہوئے۔ کیس میں شناخت پریڈ کا عمل اور وکلاء کے بیان پر جرح ہوئی، جس پر عدالت نے کیس کی سماعت پچیس مئی تک ملتوی کر دی۔

 

سربراہ تنظیم بحالی کمیٹی (متحدہ پاکستان) کے سربراہ فاروق ستار نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل بیٹیوں کے بعد جمہوریت میں تحریک انصاف کی شکل میں لڑکا پیدا ہوا ہے مگر اسکے باوجود بھی نظام جمہوریت نہیں چل پا رہا ہے۔ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کا کڑا احتساب ہونا چاہئیے۔ معاشی بدحالی کے پیش نظر ماہ صیام کے بعد عوام کو سڑکوں پر دیکھ رہا ہوں، عوام نے تمام سیاسی جماعتوں کی کارکردگی کو مسترد کردیا ہے، یہ والا پاکستان آئی ایم ایف کا پاکستان ہے۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں