پیرس میں فیشن اور حسن کے جلوؤں سے رنگ و نور کی برسات ہو گئی

پیرس (اشفاق چودھری) فیشن اور حسن کے جلوؤں سے رنگ و نور کی برسات ہو گئی۔ مرمریں چہروں اور موسیقی کے تڑکے نے تقریب کو یادگار بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق پیرس کے خوبصورت شیشوں کے ہال میں منفرد فیشن شو، جس کی ہر تان ہی دیپک تھی۔ دنیا بھر کے فیشن ڈیزائنرز نے شاہکار پیش کیے۔ بیش قیمت پارٹی ڈریسز، ہیٹ، پارٹی اورعروسی زرق برق ملبوسات اور اس پہ مستزاد کہ ماڈلز نے ان ملبوسات کے ساتھ اپنی دلبربا ادائیں، جن سے دیکھنے والوں پر سحر طاری ہو گیا۔

حاضرین کا کہنا تھا کہ انہیں تمام کپڑے بے حد پسند آئے۔ جبکہ اس شو میں فلم، ٹی وی اور فیشن کی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں