رنگا رنگ فیشن شو، خوبرو ماڈلز نے حسن کے جلوے بکھیرے

پبلک نیوز: زندہ دلوں کے شہر کے ایک نجی ہوٹل میں رنگا رنگ فیشن شو کا انعقاد ہوا۔ خوبرو ماڈلز نے حسن کے جلوے بکھیرے، موسیقی کے تڑکے نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے نجی ہوٹل میں رنگا رنگ فیشن شو ہوا۔ جس میں مختلف نئے ملبوسات متعارف کروائے گئے جن کو دیکھ کر حاضرین دیکھتے ہی رہ گئے۔ ماڈلز نے ریڈ کارپٹ کے بجائے ہوٹل کی راہ داری میں کیٹ واک کی اور نئے ملبوسات متعارف کروائے۔

خوبرو ماڈلز نے ریمپ پر حسن کے جلوے بکھیر کے شائقین کے دل موہ لیے۔ موسیقی کے تڑکے نے  بھی تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ جہاں اس طرح کی ثقافتی سرگرمیوں سے کلچر کو فروغ ملے گا وہیں آنے والے نئے ماڈلز اور ڈیزائنر کو نیا پیلٹ فارم ملے گا۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں