دیدہ زیب رنگ، ہلکے پھلکے ڈیزائن، خوبصورت سمر کلیکشن کی نمائش، ماڈلز کے ریمپ پر جلوے

لاہور (پبلک نیوز) زندہ دلوں کے شہر میں دیدہ زیب رنگوں اور ہلکے پھلکے ڈیزائن کی خوبصورت سمر کلیکشن کی نمائش ہوئی۔ خوبرو ماڈلز نے ریمپ پر جلووں سے میلہ لوٹ لیا۔

 

نکھرے رنگ، اجلے چہرے، دلنشین ادائیں۔ لاہور کے مقامی ہوٹل میں فیش شو سجا تو گویا رنگ و نور کی بہار اتر آئی۔ چہچاتے چہرے مسکراہٹیں بکھیرتی ادائیں دلوں کو لبھاتی رہیں۔ دیدہ زیب ملبوسات زیب تن کیے خوبرو حسینائیں ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں تو دیکھنے والے کھل اٹھے۔

 

فیشن شو دیکھنے آئی خواتین کا کہنا تھا کہ انتہائی نفیس اور خوبصورت کولیکشن نمائش کے لیے پیش کی گئی جو بڑی پسند آئی۔

 

نمائش میں پیش کیے گئی سمر کلیکشن کے ملبوسات کو انتہائی پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا گیا۔ ملبوسات کی تیاری میں دور حاضر کے تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھا گیا۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں