خوشبوؤں کے شہر میں جدید پہناوؤں کے رنگ

پیرس (پبلک نیوز) خوشبوؤں کے شہرمیں جدید پہناووں کےرنگ، پیرس فیشن شو میں ماڈلز نے نت نئے لباس میں ریمپ پرواک کی تو حاضرین آنکھیں جھپکانا بھول گئے۔

 

تفصیلات کے مطابق پیرس کے خوبصورت شیشوں کے ہال میں منفرد فیشن شو، جس کی ہر تان ہی دیپک تھی۔ دنیا بھر کے فیشن ڈیزائنرز نے شاہکار پیش کیے۔ بیش قیمت پارٹی ڈریسز، ہیٹ، پارٹی اورعروسی زرق برق ملبوسات اور اس پہ مستزاد کہ ماڈلز نے ان ملبوسات کے ساتھ اپنی دلبربا ادائیں، جن سے دیکھنے والوں پر سحر طاری ہو گیا۔

 

حاضرین کا کہنا تھا کہ انہیں تمام کپڑے بے حد پسند آئے۔ جبکہ اس شو میں فلم، ٹی وی اور فیشن کی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں