فاٹا کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے امداد میں اضافہ کیا جائے گا: عبدالحفیظ شیخ

اسلام آباد (پبلک نیوز) مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت فاٹا میں سماجی اقتصادی ترقی کے لیے خیبر پختونخواہ کی امداد کریگی۔ فاٹا کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے امداد میں اضافہ کیا جائے گا۔

 

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اہم ترین اجلاس ہوا۔ اجلاس میں قبائلی علاقہ جات (فاٹا) کے اضلاع کی سماجی اور اقتصادی معاشی ضروریات کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی حکومت فاٹا میں سماجی اقتصادی ترقی کے لیے خیبر پختونخواہ کی امداد کریگی۔ فاٹا کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے امداد میں اضافہ کیا جائے گا۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ فاٹا کے اضلاع کو مالیاتی فنڈز کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائیگی۔ قبائلی علاقوں کے بے گھر افراد کے لیے پہلے ہی رقم جمع کروائی جاچکی ہے اس میں اضافہ کیا جائے گا۔

 

وزیر خزانہ خیبر پختونخواہ کا کہنا تھا کہ فاٹا کے علاقوں میں سڑکوں بجلی کے نظام کی بہتری پر کام کیا جائے گا۔ فاٹا ترقیاتی فنڈز سماجی شعبے صحت اور تعلیم کے فروغ کے لیے استعمال ہوں گے۔

حارث افضل  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں