ایف اے ٹی ایف کا ایشیا پیسفک گروپ پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد (پبلک نیوز) ایف اے ٹی ایف کا ایشیا پیسفک گروپ پاکستان پہنچ گیا، کل سے باقاعدہ مذاکرات شروع ہوں گے۔ وفد وزارت خزانہ، ایف آئی اے اور ایف بھی آر سمیت اہم اداروں کے حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔

 

منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کا معاملہ پر ایف اے ٹی ایف کا ایشیاء پیسفک گروپ  پاکستان پہنچ گیا۔ وفد کل  سے اٹھائیس مارچ تک پاکستان میں رہیگا۔ پاکستان اور ایف اے ٹی ایف ایشیاء پیسفک گروپ کے درمیان باقاعدہ مذاکرات کل  سے شروع ہوں گے۔

 

ذرائع کے مطابق وفد وزارت خزانہ، ایف آئی اے، ایف بی آر، اسٹیٹ بینک، وزارت داخلہ، ایس ای سی پی حکام سے ملاقاتیں کریگا۔ مذاکرات میں جعلی اکاونٹس، مشکوک ٹرانزیکشنز کے خلاف کارروائیوں پر ایف اے ٹی ایف کو بریفنگ دی جائیگی۔ کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کے بارے میں بھی ایف اے ٹی ایف کو آگاہ کیا جائے گا۔

 

مشتبہ ٹرانزیکشنز بارے حکومتی اقدامات پر ایشیاء پیسک گروپ کو بریف کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں دو ہزار سترہ کے مقابلے میں دو ہزار اٹھارہ میں مشتبہ ٹرانزیکشنز میں ستاون فیصد اضافہ ہوا۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں