اعتقاد کی کمزوری جان لے گئی، باپ نے امیر بننے کیلئے بیٹی کا گلہ کاٹ دیا

سرگودھا (پبلک نیوز) سرگودھا میں امیر بننے کے لیے باپ نے مبینہ طور پر جعلی عامل کے کہنے پر بیٹی کو ہی قتل کر دیا۔ پولیس نے باپ، چچا اور 2 خواتین کو گرفتار کر لیا۔


زمین پھٹی، نہ آسمان گرا۔ سرگودھا میں انسان کے عمل سے انسانیت ہی شرمندہ ہو گئی۔ امیر بننے کے لیے جعلی عامل کے کہنے پر باپ نے بھائی کے ساتھ مل کر اپنی بیٹی کو بلی چڑھا دیا۔


بچی کی والدہ کے مطابق بچی کا والد مطاہر انہیں طلاق دے چکا تھا اور بیٹی پر پہلے بھی تشدد کرتا تھا۔ والدہ کی مدعیت میں دائر درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ مطاہر نے امیر بننے کے لیے جعلی عامل کے کہنے پر بچی کا گلا کاٹ دیا۔ قتل کے اس عمل میں چچا اور گھر کی 2 خواتین بھی شامل تھیں۔


پولیس نے اب تک واقعے کی تحقیقات مکمل نہیں کی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک جعلی عامل کے حوالے سے شواہد نہیں ملے، لیکن بچی کا بھائی اور چچا ننھی بچی کا گلا کاٹ کر اسے اسپتال لائے۔ جہاں ایمرجنسی میں موجود پولیس نے انہیں حراست میں لیا اور 2 خواتین کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں