وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے والد سردار فتح محمد بزدار انتقال کر گئے

لاہور(پبلک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے والد سردار فتح محمد بزدار قضائے الہٰی سے انتقال کر گئے، مرحوم کچھ عرصے سے علیل تھے۔ سردار فتح محمد بزدار کی نماز جنازہ آج شام 4 بجے ادا کر دی جائے گی۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزار کے والد سردار فتح محمد بزدار قضائے الہٰی سے انتقال کر گئے ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کے والد متحرم کی وفات حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے والد سردار فتح محمد بزدار قبیلے کے سربراہ اور ممبر صوبائی اسمبلی رہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے بھائی عمر خان بزدار نے بتایا کہ ان کے والد سردار فتح محمد بزدار کچھ عرصہ سے علیل بھی تھے، اور ان کے والد کو آج صبح کے وقت دل کا دورہ پڑا، جس پر انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا، لیکن وہ صحت یاب نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب کے بھائی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے والد علاج کیلئے دو روز قبل لاہور بھی آئے لیکن اسی روز چیک اپ کے بعد واپس تونسہ شریف روانہ ہو گئے تھے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کچھ دیر بعد تونسہ کیلئے روانہ ہوں گے جہاں وہ اپنے والد کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے۔ سردار فتح محمد بزدار کی نماز جنازہ آج شام 4 بجے تونسہ شریف اور 7 بجے آبائی علاقے بھارتھی میں ادا کر دی جائے گی۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں