جوڈیشل کمیشن بنانے کی یقین دہانی پر نشوا کے والد نے دھرنا ختم کر دیا

کراچی(پبلک نیوز) نشوا کے والد نے دھرنا ختم کر دیا، حکومت سندھ نے احتجاج ختم کروانے کے لیے نشوا کے والد سے وعدہ کر لیا، نشوا کے والدین کو مشیر اطلاعات سندھ نے ریٹائرڈ ججوں کی نگرانی میں کیس کی انکوائری کے لیے کمیشن بنانے کی یقین دہانی کرا دی۔

 

نشوا ہلاکت پر انکوائری کے کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی یقین دہانی پر نشوا کے والد نے دھرنا ختم کر دیا، نشوا کے والدین انصاف کے حصول کے لیے سڑک پر آگئے۔ معصوم کے والد قیصرعلی، والدہ اورعلاقہ مکینوں نے گلستان جوہر موڑ پر دھرنا دیا، جس میں شہریوں اور سول سوسائٹی کی بڑی تعداد بھی موجود تھی اور ہسپتال انتظامیہ کی گرفتاری اور موت بانٹنے والے شہر بھر میں واقع ہسپتالوں کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا

متعلقہ خبر:ہلاک ہونے والی بچی نشوا کے والد قیصرعلی کا انکوائری کمیشن بنانے کا مطالبہ

دوسری جانب دارالصحت ہسپتال میں ننھی نشوا اور کورنگی کے سرکاری ہسپتال میں زیادتی کے بعد جاں بحق ہونیوالی عصمت معاملے پر پولیس سرجن نے پتھالوجی ڈیپارٹمنٹ اور کیمیکل ایگزامنر کو رپورٹس فوری طور پر تیار کرنے کا حکم دے دیا۔ ادھرعصمت جونیجو کیس میں ہیومن رائٹس کمیشن نے سیکریٹری صحت سے بھی رپورٹ طلب کی ہے۔ زیادتی کے معاملے پر دو ڈاکٹروں کے ڈی این اے نمونے بھی لیبارٹری کوبھجوا دیے گئے ہیں۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں