بےنظیر انکم اسپورٹ پروگرام کا نام تبدیل نہیں کیا جا رہا: فواد چودھری

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ کابینہ کے فیصلوں پر 90 روز میں عملدرآمد ہوگا۔ کابینہ نے ای سی سی کے فیصلوں کی منظوری دی ہے۔ غربت مٹاؤ پروگرام کے تحت ڈویژن کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ کابینہ نے ای سی سی کے فیصلوں کی منظوری دی ہے۔

 

وفاقی دارلحکوت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ کابینہ کے اب تک 33 اجلاس ہو چکے ہیں۔ کابینہ اجلاسوں میں 607 فیصلے کیے گئے۔ 375 فیصلوں پر مکمل عملدر آمد کیا گیا۔ باقی فیصلوں پر عملدر آمد کیا جارہا ہے۔ کابینہ کے فیصلوں پر 90 روز میں عملدرآمد ہوگا۔ کابینہ نے ای سی سی کے فیصلوں کی منظوری دی ہے۔ غربت مٹاؤ پروگرام کے تحت ڈویژن کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ کابینہ نے ای سی سی کے فیصلوں کی منظوری دی ہے۔

 

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ایئرمارشل ارشد ملک کو پی آئی اے کا چیف ایگزیکٹو مقرر کیا گیا ہے۔ بینکنگ کورٹس کے نئے ججز کے تقرر کی منظوری دی گئی ہے۔ بےنظیر انکم اسپورٹ پروگرام کا نام تبدیل نہیں کیا جا رہا۔ پاکستان میں آئی پی ایل کی نشریات پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ بھارت نے پاکستان میں کرکٹ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ بھارتی کرکٹ ٹیم نے فوجی کیپ پہن کر میچ کھیلا۔ بھارت کے اس رویہ پر پوری دنیا میں مذاق اڑایا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صحت کارڈ، کفالت کے پروگرام شروع کیے جارہے ہیں۔ 57.3 ارب روپے فاٹا کو منتقل کیے گئے ہیں۔ او جی ڈی سی ایل کا نیا بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔ سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کا بھی نیا بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔ گندم کے لیے وزیراعظم نے واضح پالیسی قائم کرنے کی ہدایت ہے۔ طویل عرصے بعد گنے کے کاشتکاروں کو مناسب معاوضہ ملا۔

 

انہوں نے واضح کیا کہ غربت کے خاتمے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔ وزیر خزانہ معیشت کا جامع روڈ میپ بنا رہے ہیں۔ سماجی بہبود کے لیے نئے پروگرام لائے جا رہے ہیں۔ کاروبار شروع کرنے والوں کے لیے قرضہ اسکیم متعارف کرا رہے ہیں۔ سستا گھر اسکیم کا بھی جلد افتتاح کیا جا رہا ہے۔

 

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ غریبوں کے لیے کفالت کا پروگرام شروع کیا جا رہا ہے۔ رمضان میں کم سے کم لوڈشیڈنگ یقینی بنائیں گے۔ سندھ حکومت وفاق کے 90 کھرب روپے کا حساب دے۔ فوجی عدالتوں پر ہماری واضح پالیسی ہے۔ اپوزیشن نے ساتھ دیا تو ملٹری کورٹس میں توسیع کریں گے۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں