اٹھارویں ترمیم اچھی، مگر 58 فیصد ریونیو صوبوں میں تقسیم کر دیئے، فواد چودھری

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا دور ترقی کرے گا تو ایڈورٹائزنگ کا حجم ڈیڑھ سے دو ارب ڈالر ہو جائے گا۔ میں صرف ذرائع ابلاغ میں تبدیلی کے رحجان کی بات کرتا ہوں۔ ایک مہینے میں تیس سے پینتیس کروڑ روپے کے اشتہار جاری کر چکے۔

 

وزیر اطلاعات فواد چودھری کا سی پی این ای سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صحافتی برادری سے زیادہ باخبر طبقہ کون ہو گا۔ ایڈور ٹائزنگ کا بجٹ چھیاسی ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔ پی ٹی آئی کا دور ترقی کرے گا تو ایڈورٹائزنگ کا حجم ڈیڑھ سے دو ارب ڈالر ہو جائے گا۔ میں صرف ذرائع ابلاغ میں تبدیلی کے رحجان کی بات کرتا ہوں۔ ایک مہینے میں تیس سے پینتیس کروڑ روپے کے اشتہار جاری کر چکے۔

 

اٹھارویں ترمیم یقینا بہت اچھی ہے مگر 58 فیصد ریونیو صوبوں میں تقسیم کر دیئے۔ جب آمدنی ساری صوبوں کو دے دی تو سارے خرچے وفاق کیسے اٹھائے۔ اگر اخراجات کو وفاق نے دیکھنا ہے تو وسائل بھی وفاق کے بڑھانا ہوں گے۔ ہم اتنے پیسے تو ابھی بھی دے رہے پھر بھی نوکریوں سے لوگ نکالے جا رہے ہیں۔ ہم بات کریں گے تو شکایت ہو گی۔

 

2.6 ارب روپے ڈیجیٹل اشتہارات کا جا رہا ہے۔ اگلے پانچ سالوں میں ڈیجیٹل اشتہارات 7 ارب روپے تک چلی جائے گی۔ بہت سارے پرنٹ میڈیا نے اپنے آپ کو ڈیجیٹلائزڈ کر لیا ہے باقیوں کو ہونا پڑے گا۔ حکومت کو تو فائدہ ہے کہ پرنٹ کو اشتہار زیادہ ملیں۔ جب گوگل، یو ٹیوب، فیس بک وغیرہ کو اشتہار ملیں گے تو ڈالر باہر جائے گا۔ ہمیں طریقہ کار تلاش کرنا ہے کہ نئی جہتیں ہمیں نقصان نہ پہنچائیں۔ ہم میڈیا ورکرز کے ساتھ کھڑے ہیں جو بھی مدد کر سکے کریں گے۔ میڈیا کی دلچسپی پاکستانی معیشت کے ساتھ ہونی چاہیئے۔

 

میڈیا فری ہے مگر کچھ ہمارے مفادات ہیں جیسے سی پیک۔ مغربی بیانیہ جو اینٹی پاکستان چائنہ تعلقات ہے اسے مقامی میڈیا پروجیکٹ کرتا ہے۔ ہماری بھی کچھ ناکامیاں ہیں جن کا اعتراف کرتے ہیں۔ سعودی عرب سمیت غیر ملکی سرمایہ کاری کو ہمارے میڈیا نے نظر انداز کیا۔ ہم نے پاکستان کو کلوز ڈور بنا رکھا تھا۔ چھیاسٹھ ملکوں کو ویزہ فری قرار دینے جا رہے ہیں۔ ہمارے میڈیا کا بیانیہ پرو اکانومی ہونا چاہیئے۔ہمیں بتائیں جس طریقے سے مدد کر سکتے ہیں کریں گے۔ سی پی این ای میڈیا کرائسز کی وجوہات اور ذمہ داری کا تعین کرے۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں