فواد چودھری نے لیگی رکن کو "مولا جٹ"، شیخ روحیل نے وزیراطلاعات کو "بھانڈ" کہہ دیا

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی شیخ روحیل اصغر اور وزیر اطلاعات فواد چودھری کے درمیان نوک جھونک، ایک دوسرے کو مولا جٹ اور بھانڈ جیسے القابات سے نواز دیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیرصدارت ہوا۔ وقفہ سوالات کے دوران وزیر اطلاعات فواد چودھری اور ن لیگ کے رکن شیخ روحیل اصغر ایک دوسرے کے خلاف جملے بازی کرتے رہے۔

فواد چودھری نے ن لیگی رکن کو"مولا جٹ" کہا تو جواب میں شیخ روحیل اصغر نے وزیراطلاعات کو "بھانڈ" کہہ ڈالا۔ ایسے غیر پارلیمانی گفتگو پر پارلیمان میں اپوزیشن لیڈر نے کوڈ آف کنڈکٹ بنانے کی تجویز بھی دی۔

دوسری جانب اسمبلی کے باہر مریم اورنگزیب نے  کہا کہ وزراء اپوزیشن کو چور چور کہہ کر اپنی نااہلی نہیں چھپا سکتے۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے اندر اور باہرحکومت اور اپوزیشن کی جانب سے بیان بازی کا سلسلہ طول پکڑتا جا رہا ہے۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں