نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم، 5 سالوں میں 5 ملین ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر کا ہدف طے

کراچی (پبلک نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کی گورنر ہاﺅس میں ملاقات ہوئی ہے جس میں پی ایم ہاﺅسنگ ٹاسک فورس کے سربراہ ضیغم ایم رضوی اور این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر سروش حشمت لودھی بھی موجود تھے۔

ملاقات میں نیا پاکستان ہاﺅسنگ اسکیم سے متعلق اور دیگر دلچسپی کے حامل امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران اتفاق کیا گیا کہ نیا پاکستان ہاﺅسنگ اسکیم کے تحت اگلے پانچ سالوں میں ملک بھر میں 5 ملین ہاﺅسنگ یونٹس کی تعمیر کا ہدف پورا کیا جائے گا۔

اتفاق کیا گیا کہ یہ ہاﺅسنگ اسکیم بالخصوص معاشرے کے ان طبقات کے لیے ہوگی جو کم لاگت پر رہائش جیسی سہولیات حاصل کرسکیں۔ کم لاگت رہائشی منصوبے بڑے شہروں میں عوام کے لیے رہائش کا مسئلہ حل کرنے کے لیے انتہائی ناگزیر ہیں۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں