فواد چودھری کی لارڈ طارق احمد سے ملاقات، حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے سے آگاہ کیا

لندن (پبلک نیوز) وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کی ایف سی او(FCO) منسٹر فار ہیومن رائٹس اینڈ یونائیٹڈ نیشن UN لارڈ طارق احمد سے ملاقات۔ وزیر اطلاعات نے لارڈ طارق احمد کو پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے سماجی اور معاشی اصلاحاتی ایجنڈے کے متعلق آگاہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کی ایف سی او(FCO) منسٹر فار ہیومن رائٹس اینڈ یونائیٹڈ نیشن UN لارڈ طارق احمد سے ملاقات ہوئی۔ جس میں نے لارڈ طارق احمد کو پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے سماجی اور معاشی اصلاحاتی ایجنڈے کے متعلق آگاہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے لارڈ طارق احمد کا کہنا تھا کہ برطانوی وزیراعظم تھریسا مے پاکستان میں ہونے والی مثبت پیشرفت کو سراہتی ہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ قانون کی حکمرانی قائم کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انتہاپسندی ایک عالمی مسئلہ ہے اور اس عفریت سے چھٹکارے کے لئے عالمی کاوشیں درکار ہیں۔

دونوں وزرا کے مابین سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے والے مواد کے تدارک کے لیے تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر اطلاعات کی جانب سے سوشل میڈیا پر تشدد اور نفرت انگیزی پھیلانے کے خلاف بین الاقوامی ریگولیٹری نظام کے قیام کی تجویز دی گئی۔

ایف سی او منسٹر نے تجویز کا خیر مقدم کیا اور حکومت برطانیہ کی جانب سے  تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر اطلاعات نے دونوں ممالک کے مابین منی لانڈرنگ کے خاتمہ کے لیے تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں اطراف باہمی تعاون کی مضبوطی اور فروغ کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں