وزیراعظم سے وزیر اطلاعات کی ملاقات، کیمرہ مین پر تشدد کی مذمت

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چودھری نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزارت اطلاعات سے متعلق امور اور کیمرہ مین پر تشدد  کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان نے کیمرہ مین پر تشدد کی مذمت کی۔

دوسری جانب وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے کیمرہ مین واجد علی کی عیادت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ صحافی پر تشدد کا مقدمہ نواز شریف پر درج ہونا چاہیے۔ بدمعاشی کی انتہا ہے کہ پارلیمنٹ میں صحافی پر تشدد ہوا ہے۔

وفاقی وزیر برائے صحت عامر محمود کیانی بھی پمز ہسپتال پہنچے اور کیمرہ مین کی عیادت کی۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے، ہم تشدد کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں