بھارت اپنے گریبان میں جھانکے تو معاملات بہتر ہو سکتے ہیں: وزیر اطلاعات

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ گریبان میں جھانکے بغیر الزام تراشی کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ پاکستان پر الزام تراشی وہ کر رہے ہیں جنہوں نے کبھی کشمیر میں قدم بھی نہیں رکھا۔

 

وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب تعلقات کی ایک تاریخ ہے۔ پاکستان سعودی عرب تعلقات میں گرم جوشی آئی ہے۔ پاکستان نے عالمی مسلم تنازعات کے حل میں کردار ادا کرنا ہے۔ پاکستان مشرق وسطیٰ میں اہم کھلاڑی کے طور پر ابھرا ہے۔ پاکستان کے سعودی شاہی خاندان کے ساتھ خوشگوار تعلقات ہیں۔ سعودی عرب کی حالیہ سرمایہ کاری گذشتہ 10 سالوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔

 

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب گوادر میں 8 ارب ڈالر سے ایشیا کی دوسری بڑی آئل ریفائنری قائم کرے گا۔ سعودی ولی عہد نے بڑے پیمانے پر اقدامات اٹھائے ہیں۔ محمد بن سلمان کے اقدامات کو سعودی عرب سمیت دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کی قیادت میں مکمل آہنگی ہے۔ یقین ہے کہ پاکستان سعودی عرب تعلقات کا مستقبل روشن رہے گا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔ بھارت اپنے گریبان میں جھانکے تو معاملات بہتر ہو سکتے ہیں۔ گریبان میں جھانکے بغیر الزام تراشی کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ پاکستان پر الزام تراشی وہ کر رہے ہیں جنہوں نے کبھی کشمیر میں قدم بھی نہیں رکھا۔ پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے اور کرتے رہیں گے۔ بھارت اگر کشیدگی چاہتا ہے تو یہ چلتی رہے گا۔

حارث افضل  7 ماه پہلے

متعلقہ خبریں