حویلی بہادر شاہ، ماڑی پٹرولیم، لاکھڑا کول مائن  کی نجکاری  کرنے کا فیصلہ: وفاقی وزیراطلاعات

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے ای سی ایل میں نام جے آئی ٹی کی سفارش پر ڈالے۔ ای سی ایل میں ناموں پر ازسرنو جائزہ لیا گیا۔ ای سی ایل میں ناموں کو نظرثانی کمیٹی میں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے  ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے ای سی ایل میں نام جے آئی ٹی کی سفارش پر ڈالے۔ ای سی ایل میں ناموں پر ازسرنو جائزہ لیا گیا۔ ای سی ایل میں ناموں کو نظرثانی کمیٹی میں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے اپنے جہاز پر اسحاق ڈار کو فرار کرایا۔ اشیاء ضروری کی مہنگائی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

 

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ شماریات ڈویژن ہر ہفتہ کابینہ کو بریفنگ دے گا۔ وزیراعظم  عمران خان ملک سے کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ سندھ کو فنڈز دینے کے لیے اومنی گروپ پر بھروسہ نہیں کرسکتے۔ سندھ کی عوام کے پیسے سے جائیدادیں اور جہاز خریدے گئے۔ کراچی میں ڈویلپمنٹ پر ہائی پاور کمیٹی بنائی گئی ہے۔ گڑُ کی ایکسپورٹ پر پابندی ہٹا کر ڈیوٹی کم کر دی۔

 

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ کراچی میں لوگوں کی محرومیاں دور کریں گے۔ کراچی معاشی حب، ترقیاتی سرگرمیاں ناگزیر ہیں۔ تحریک چلانے کی دھمکیاں کے بجائے مقدمات پر توجہ دیں۔ حویلی بہادر شاہ، ماڑی پٹرولیم، لاکھڑا کول مائن  کی نجکاری  کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سروسز انٹرنیشنل ہوٹل اور کے الیکٹرک کی نجکاری بھی ترجیحات میں شامل ہے۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ مالیاتی اداروں پر مشتمل غربت کے خاتمے کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ بی آئی ایس پی، بیت المال، ای اوبی آئی سمیت دیگر فلاحی ادارے کمیٹی میں شامل ہے۔ تیل کی تلاش والے آلات پر کسٹم ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سندھ کے لیے مختص 2 ہزار ارب روپیہ کرپشن کی نذر ہوگیا۔ تحریک چلانے والوں نے خود جہاز کا ٹکٹ تک نہیں خریدا۔ بلوچستان میں ایف سی ہیڈ کوارٹرز کے لیے فنڈز کی منظوری دی گئی ہے۔

حارث افضل  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں