دہشتگردی کو شکست دینے کے قریب، ملک کو فوجی عدالتوں کی ضرورت ہے، فواد چودھری

پبلک نیوز: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ملک کو اب بھی فوجی عدالتوں کی ضرورت ہے، مدت میں توسیع سیاسی جماعتوں کےاتفاقِ رائے پر منحصر ہے۔ اگر سیاسی جماعتیں متفق نہ ہوئیں تو فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع نہیں ہوگی۔

برطانوی نشریاتی ادارہ (بی بی سی) کو انٹرویو میں فواد چودھری نے کہا کہ فوجی عدالتوں کا قیام غیرمعمولی حالات میں کیا۔ دہشت گردی کو مکمل شکست دینے کے بہت قریب ہیں

وفاقی وزیر نے کہا کہ فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع سیاسی جماعتوں میں اس معاملے پر اتفاقِ رائے پر منحصر ہے۔ اگر سیاسی جماعتیں متفق نہ ہوئیں تو فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع نہیں ہو گی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا حکومت فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معاملے پر اتفاقِ رائے پیدا کرنے کی کوشش کرے گی اور اگر اس پر اتفاقِ رائے ہوتا ہے تو فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع ہو گی۔ اگر باقی جماعتیں سمجھتی ہیں کہ اب توسیع کی ضرورت نہیں ہے تو یہ توسیع نہیں ہو گی۔

انھوں نے کہا کہ حکومت سمجھتی ہے کہ ملک کو فوجی عدالتوں کی اب بھی ضرورت ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ فوجی عدالتوں نے کامیابی کے ساتھ ڈیلیور بھی کیا ہے۔ فوجی عدالتوں کی اب بھی ضرورت ہے۔ ہم دہشت گردی کو مکمل شکست دینے کے بہت قریب ہیں۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں