سائنسی کیلنڈر کے مطابق رواں سال عید الفطر پانچ جون کو ہو گی

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سائنسی بنیادوں پر اسلامی کیلنڈر تشکیل دے دیا۔ رواں سال یکم شوال عید الفطر 5 جون کو ہو گی، رواں سال عید الضحی 12 اگست کو منائی جائے گی۔

 

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سائنسی بنیادوں پر اسلامی کیلنڈر تشکیل دے دیا۔ ذرائع کے مطابق وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے 2024 تک کا کیلنڈر تیار کیا ہے۔

 

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے جو سائنسی کیلنڈر جاری کیا ہے اس کے مطابق رواں سال یکم شوال عید الفطر 5 جون کو ہو گی، رواں سال عید الضحی 12 اگست کو منائی جائے گی، 1441 ہجری کا آغاز یکم سمبر 2019 کو ہو گا جبکہ یوم عاشور 10 ستمبر 2019 کو ہو گا۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں