حکومت کی آئندہ 5سال زرعی شعبہ پر خصوصی توجہ رہے گی: وزیر اطلاعات

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ گزشتہ 8برسوں میں زراعت پراخراجات کم ہوئے۔ کوکنگ آئل کےکم استعمال کےلیےآگاہی مہم کی ضرورت ہے۔ آئندہ5سال زرعی شعبےپرخصوصی توجہ رہےگی۔

وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گیس کےاضافی بلوں سے32لاکھ لوگ متاثرہوئے۔ 2016-17سےگیس میں اضافی بلوں کا مسئلہ ہے۔ حکومت لائیواسٹاک اورفشریزپرکام کرناچاہتی ہے۔ ملک معاشی بدحالی کا شکار ہے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نے اخراجات کو کم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے بیرونی دورے کم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ اضافی بلوں کے معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ آئل سیڈز کی پیداوارکے لیے کام کررہے ہیں۔ بڑی کمپنیوں کو گیس دینے سے شہری متاثرہوئے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے بعد تفصیلات عوام کےسامنےلائیں گے۔ اداروں کے سربراہان کی شارٹ لسٹنگ کے لیے کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی تنظیم نو کی جارہی ہے۔ احتسات عدالت 2کو راولپنڈی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری جائیدادوں کی فروخت کے لیے ٹاسکت فورس قائم کی گئی ہے۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں