سب نے دیکھا حمزہ شہباز منی لانڈرنگ پر کوئی جواب نہیں دے سکے: فواد چودھری

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ شریف اور زرداری خاندان نے کرپشن کی۔ حسن، حسین نواز اور اسحاق ڈار عدالتوں کا سامنا نہیں کرتے۔ سب نے دیکھا حمزہ شہباز منی لانڈرنگ پر کوئی جواب نہیں دے سکے۔

 

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کے بعد دہشت گردی میں کمی آئی ہے۔ دہشت گردی سے جلد مکمل نجات پالیں گے۔ دہشت گردی کے واقعات میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔ دہشت گردی کے واقعات پوری دنیا میں ہو رہے ہیں۔ ایمنسٹی اسکیم پر کل وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس ہوگا۔ ایمنسٹی اسکیم پر آج کابینہ اجلاس میں کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔

 

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کے مقدمات منطقی انجام تک پہنچائے جائیں گے۔ ایمنسٹی اسکیم کی ایک شق پر مزید بحث کی جائے گی۔ ایمنسٹی اسکیم پر فوری عمل نہیں ہو سکے گا۔ شریف اور زرداری خاندان نے کرپشن کی۔ حسن، حسین نواز اور اسحاق ڈار عدالتوں کا سامنا نہیں کرتے۔ سب نے دیکھا حمزہ شہباز منی لانڈرنگ پر کوئی جواب نہیں دے سکے۔ کرپشن کا حجم دیکھ کر سب کی آنکھیں کھل جائیں گی۔ شریف خاندان کے منی لانڈرنگ سے متعلق ثبوت سامنے آرہے ہیں۔ احسن اقبال اور نواز شریف کو اقامہ رکھنے کی کیا ضرورت تھی۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ تجویز ہے اسٹیل ملز کو پرائیویٹ پبلک موڈ پر چلایا جائے گا۔ اب ہماری حکومت کی تحقیقات سامنےآئیں گی۔ ابھی تک کے مقدمات ہماری حکومت سے پہلے کے ہیں۔ نوکریوں پر بھرتی کے لیے تمام کوٹے ختم کر دیئے۔ ہمارے دور کے کیسز اب سامنے آئیں گے۔ وفاقی کابینہ نے ایمنسٹی اسکیم کی منظوری نہیں دی۔ پاکستان اسٹیل ملز میں 6 کمپنیوں نے دلچسپی کا اظہار کیا۔ 26 ملین ڈالر ٹی ٹی کے ذریعے شہباز شریف کو موصول ہوئے۔ آڈیٹر جنرل آفس کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ یہ اپنا ہی بنک بناتے ہیں اور منی لانڈرنگ کرتے ہیں۔ وزیراعظم کل نیا گھر ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح کریں گے۔ کابینہ نے سی ٹی ڈی کو منی لانڈرنگ معاملات دیکھنے کا اختیار دے دیا۔ کابینہ نے منی لانڈرنگ کے حالیہ کیسز پر تحفظات کا اظہار کیا۔ اسٹیل ملز کی بحالی کا پلان لا رہے ہیں۔ کابینہ میں کوئی تبدیلی نہیں ہو رہی۔ کوئٹہ جیسے واقعات میں سیاست کرنا مناسب نہیں۔

حارث افضل  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں