5 سال میں ایک کروڑسے بھی زیادہ نوکریاں دیں گے: وزیر اطلاعات

جہلم (پبلک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان اس لیے وزیراعظم نہیں بنے کہ ان کے ساتھ سمجھوتہ کر لیں۔ سمجھوتہ نہ ہونے پر ان کی چیخیں آسمان تک جا رہی ہیں۔ ہم نے کرپشن فری پاکستان کا وعدہ پورا کر دیا۔

 

جہلم میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ سیاسی سفر عمران خان کو وزیراعظم بنا کر مکمل کیا۔ پاکستان میں 2 خاندانوں کا مافیا بیٹھا ہوا تھا۔ ان دونوں خاندانوں کا صرف پاکستان کے ساتھ پیسوں کا رشتہ ہے۔ ٹھگز آف پاکستان چاہتے ہیں لوگ ان کا پیسہ بچانے کے لیے سڑکوں پر آئیں۔ وزیراعظم واحد انسان ہیں جنہوں نے فیصلے بغیر دباؤ کے کیے۔

 

 

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ عمران خان اس لیے وزیراعظم نہیں بنے کہ ان کے ساتھ سمجھوتہ کر لیں۔ سمجھوتہ نہ ہونے پر ان کی چیخیں آسمان تک جا رہی ہیں۔ ہم نے کرپشن فری پاکستان کا وعدہ پورا کر دیا۔ آصف زرداری اور ن لیگ ایک نئی تحریک شروع کرنے جارہے ہیں۔ 5 سال بعد ایک کروڑ سے زائد بھی نوکریاں ہوں گی۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف نے کاغذی کمپنیاں بنا کر منی لانڈرنگ کی۔ زرداری کی سات نسلوں میں کسی نے کام نہیں کیا۔ لوگوں سے کمیشن لیتے رہے۔ یہاں ٹھگز آف پاکستان کی سیریز چل رہی ہے۔ ہر شخص کہتا ہے کچھ لے دے کر معاملہ ختم کر دیں۔ عمران خان واحد آدمی ہیں جنہوں نے کہا کوئی سودے بازی نہیں ہو گی۔ اب تو خزانہ بھی پریشان ہے کہ اسے اتنے مہینے سے کسی نے نہیں لوٹا۔

حارث افضل  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں