جس طرح اداروں پرتنقید کی گئی، معافی نہیں مل سکتی: فواد چودھری

کراچی (پبلک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواز چوھدری نے کہا ہے کہ دھرنا کرنے والوں نے قومی املاک کا نقصان کیا ہے تو ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔ کرپشن پر کسی کو ڈھیل نہیں دی جائے گی۔ کرپٹ لوگوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواز چوھدری کا کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے ملک کی جس طرح سے املاک کو نقصان پہنچایا ہے کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ یہ سیدھا سیدھا حکومت سے جنگ تھی۔ ہم نے شہر کو بغیر کسی مشکلات کے کھولا ہے۔ جج صاحبان کو گالیاں نکالی گئی۔ ملک کی فورس کو گالیاں دی گئی۔ ہم کسی کو معاف نہیں کریں گے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سب کو قانون کے مطابق سزا ملے گی۔ میں کہتا ہو کے ہم چوروں کو جیل میں ڈالیں گے تو پتہ نہیں کیوں خورشید شاہ اس بات پر ناراض ہو جاتے ہیں۔ میں آج گورنر سے ملا ہو اور کراچی میں اچھے پیکیج پر بات ہوئی ہے۔ دھرنا کرنے والوں نے قومی املاک کا نقصان کیا ہے تو ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔ کرپشن پر کسی کو ڈھیل نہیں دی جائے گی۔ کرپٹ لوگوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

فواز چوھدری  کا کہنا تھا کہ بھٹو نے غریبوں کے لیے انقلاب برپا کیا موجودہ پیپلز پارٹی نے غریبوں کو کچھ نہیں دیا۔ سندھ کے عوام ساتھ ہیں تو گورنر راج کی ضرورت نہیں۔ حکومت تمام وعدے پورے کرے گی۔ چین ہمارا ہمسائیہ اور دوست ملک ہے۔ چین نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان درہ چین پر ہیں۔ چین سے اسٹریجک معاہدہ ہوا ہے۔  یگر معاہدے بھی ہوے ہیں۔ ایک دو روز مین تفصیلات جاری کریں گے۔

وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ سندھ میں غنڈہ راج کو ڈیل کرنا ضروری ہے۔ شکایت ملی کہ سندھ حکومت ارکان پارلیمان کو نشانہ بنا رہی ہے۔ سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا پیپلز پارٹی کی روایت ہے۔ صوبائی حکومتیں ان کو معاوضہ دے۔ 70 دنوں میں آلو کی فصل تیار نہیں ہوتی یہ کہتے ہیں پی ٹی آئی پاکستان بدل دے۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں