دھرنے میں جن لوگوں کا نقصان ہوا ان کا ازالہ کریں گے: وزیر اطلاعات

لاہور (پبلک نیوز) وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاک چین اسٹریٹجک تعلقات پر معاہدہ بڑی کامیابی ہے۔ تجارت اب ڈالر کی بجائے چائنیز کرنسی میں ہوگی۔ وزیر خزانہ اسد عمر دورہ چین سے واپسی پر تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آج وطن واپس پہنچ جائیں گے۔ پاک چین اسٹریٹجک تعلقات پر معاہدہ بڑی کامیابی ہے۔ تجارت اب ڈالر کی بجائے چائنیز کرنسی میں ہوگی۔ وزیر خزانہ اسد عمر دورہ چین سے واپسی پر تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ ایسے سیاستدان بھی ہیں جنہیں خلا میں بھیجنے کی ضرورت ہے۔ سیاستدان خلا سے واپس نہ آئیں اور پاکستان کی جان چھوٹ جائے۔

 وزیراعظم مشرقی وسطیٰ کے مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ پاک چین تعلقات شخصیات سے جڑے نہیں۔ سب کو معلوم ہے وزیراعظم عمران خان عاشق رسولﷺ ہیں۔ وزیراعظم تو مدینہ میں ہمیشہ جوتوں کے بغیر سفر کرتے ہیں۔ صوبوں سے آج رات تک املاک کو نقصان کی تفصیلات مانگی ہیں۔ سوشل میڈیا پر پابندی کے حق میں نہیں۔

فیس بک انتظامیہ نے اشتعال انگیز مواد ہماری درخواست پر ہٹایا۔ رکشوں کو آگ لگائی گئی، خواتین سے بدتمیزی کی گئی۔ اپوزیشن کے مطالبے پر پہلے دن ہی کمیٹی بنا دی تھی۔ پاکستان کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کرنا پڑے گا۔ وزیراعظم پر ایک روپے کی کرپشن کا بھی الزام نہیں۔ معاملات کو حل کرنا چاہتے ہیں۔ ملک کو بند کرنے اور نقصان پہنچانے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے۔

دھرنے میں جن لوگوں کا نقصان ہوا ان کا ازالہ کریں گے۔ دھرنے کے دوران تمام سیاسی جماعتوں کا کردار قابل ستائش رہا۔ احتساب کے عمل میں کہیں کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین بہت مثبت رہا، چین نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں