وزیر سائنس فواد چودھری کا قمری کیلنڈر کے بعد اگلا بڑا چیلنج

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے قمری کلینڈر کے بعد ادائیگیوں کے لیے کارڈ سسٹم کی تبدیلی کا اعلان کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ کچھ مہینوں بعد رقوم کی ترسیل موبائل فون سے ہوا کرے گی، کارڈ ماضی کی بات بن جائے گی۔

 

وزیر سائنس فواد چودھری خبروں میں رہنے کا فن بھی خوب جانتے ہیں۔ پہلے قمری کلینڈر کا شوشا چھوڑ کر میڈیا اور سوشل میڈیا پر ٹرینڈنگ میں رہے اور گذشتہ روز 10 دن پہلے عید کا اعلان کر کے ہیڈلائنز کی زینت بنے رہے اور اب فواد چودھری نے ایک اور بڑا دعویٰ کر دیا۔ فواد چودھری نے قمری کلینڈر کے بعد رقوم کی ادائیگیوں کے لیے کارڈ سسٹم کی تبدیلی کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: مولا جٹ کا کھڑاک یا وزیر سائنس کا جگاڑ

وزیر سائنس فواد چودھری نے قمری کیلنڈر کے بعد اگلا بڑا چیلنج قبول کر لیا۔ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ٹویٹ کیا کہ اب ان کا اگلا چیلنج کریڈٹ کارڈ اور ڈیبٹ کارڈز کو موبائل فون پیمنٹ سے تبدیل کرنا ہے۔ ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے ادائیگیوں کا آسان ہونا لازمی ہے، بس کے کرائے سے گاڑی کی خرید تک ہر کام موبائل سے ہوگا۔ فواد چودھری نے کہا کہ انشااللہٰ چند مہینوں میں ایسا نظام لائیں گے کہ موبائل فون کے ذریعے رقوم کی لین دین کا ہر قسم کا مسئلہ ختم ہو جائے گا۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں