عید الفطر 5 جون کو ہوگی: فواد چودھری

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ کل آخری روزہ ہے، پانچ جون کو عید ہوگی۔ مفتی منیب الرحمان اور مفتی پوپلزئی قابل احترام جید علماء ہیں، انہوں نے ہمیشہ قوم کی رہنمائی کی۔

 

شہر اقتدار میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا تھا کہ کل آخری روزہ ہے، پانچ جون کو عید ہوگی۔ مفتی منیب الرحمان اور مفتی پوپلزئی قابل احترام جید علماء ہیں، انہوں نے ہمیشہ قوم کی رہنمائی کی۔ قوم کے لیے تہوار تقسیم نہیں، اتحاد کی علامت ہونے چاہیں۔ چاند دیکھنا سائنسی کام ہے۔ اب تو سیاروں تک پہنچنے کی باتیں ہورہی ہیں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ سورج، چاند، ستارے، سب اپنے اپنے مدار میں گھومتے ہیں۔ دین اسلام پوری دنیا کا دین ہے۔ آج دوپہر تین بجکر 2 منٹ پر چاند کی پیدائش ہو گئی۔ چاند کی چمک زیرو پوائنٹ ون فیصد ہے۔ کل شام تک چاند 27 گھنٹے کا ہو گا جس کو دیکھا جا سکے گا۔ ہجری کیلنڈر اور ایک ایپ بن چکی ہے۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں