مولا جٹ کا کھڑاک یا وزیر سائنس کا جگاڑ

اسلام آباد (پبلک نیوز) 'مولا جٹ کا کھڑاک یا وزیر سائنس کا جگاڑ'۔ فواد چودھری عزت رکھنے کے لیے بالآخر چاند دیکھنے کا دائمی کیلنڈر لے ہی آئے۔ چاند دیکھنے کی ویب سائٹ کا افتتاح کرتے ہوئے بڑے بول بھی بول دیئے ان کا کہنا ہے کہ مفتی منیب الرحمان اور شہاب الدین پوپلزئی کو دعوت دی، امید ہے رویت ہلال کمیٹی کی اب ضرورت نہیں پڑے گی۔

 

چاند کون دیکھے گا، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری اور رویت ہلال کمیٹی کے درمیان پوائنٹ سکورنگ جاری ہے، فواد چودھری نے آج وزیر سائس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے چاند دیکھنے کی ویب سائٹ کا افتتاح کردیا ساتھ ہی ساتھ رویت ہلال کمیٹی سے بھی چھیڑ خانی کرڈالی، ان کا کہنا تھا کہ اب رویت ہلال کمیٹی کی ضرورت نہیں۔

 

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ کیلنڈر ترتیب دے دیا ہے اور رواں برس عید الفطر 5 جون کو منائی جائے گی۔ انہوں نے 5 اگلے سال تک کے لیے عیدوں کی تاریخ کا اعلان بھی کر دیا۔

 

فواد چودھری نے 5 سالہ قمری کلینڈر اسلامی نظریاتی کونسل کو بھی بھیجوا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل اب تک ہمارے کام سے مطمئن ہے۔ ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے مفتی منیب الرحمان اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو بھی دعوت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قمری کلینڈر کو منگل 28 مئی کو وفاقی کابینہ کے روبرو پیش کیا جائے گا۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں