رویت ہلال کمیٹی ختم کروانے کیلئے فواد چودھری کا نیا اقدام

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے نواز شریف اور آصف علی زرداری کے اثاثے منجمد کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جتنی محنت ویڈیو بنانے میں کی، اتنی رسیدیں ڈھونڈنے میں کر لیتے تو بات بن جاتی ہے۔ وفاقی وزیر نے رویت ہلال کمیٹی ختم کرنے کی سفارش بھی کر دی۔

 

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری قمری کیلنڈر کے نفاد کے لیے ایک اور قدم آگے بڑھ گئے۔ انہوں نے وفاقی کابینہ سے رویت ہلال کمیٹی ختم کرنے اور رویت کیلنڈر کو سرکاری طور پر نافذ کرنے کی درخواست کردی۔ کیلنڈر کے مطابق عیدالاضحیٰ 12 اگست کو ہو گی۔

 

وفاقی وزیر نے نواز شریف اور آصف زرداری پر بھی خوب تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب مریم نواز، بلاول بھٹو، نواز شریف اور شہباز شریف کے اثاثے ضبط کرے۔ ریکوڈک کیس میں شامل افتخار چودھری، حامد خان اور ان کے ٹاؤٹوں کو گرفتار اور ان کے اثاثوں کو ضبط کیا جائے۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ موبائلز کے ذریعے ادائیگی کے لیے ابتدائی اقدامات مکمل ہوچکے ہیں۔ بہت جلد پیسوں کی ادائیگی موبائل فون کے ذریعے ممکن ہوسکے گی۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں