لاہورمیں چلنے والے ڈرامہ کے مرکزی کردار حمزہ شہباز ہیں: فواد چودھری

پبلک نیوز: وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ لاہورمیں چلنے والے ڈرامہ کے مرکزی کردار حمزہ شہباز ہیں۔ شریف برادران چاہتے ہیں قانون ان کی مرضی کے مطابق چلے۔

حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لیے نیب چھاپہ کے بعد رد عمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز نے گھرمیں عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنایا۔ حکومت کے مثبت اقدامات سے معاشی استحکام آ رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ لاہور میں چلنے والے ڈرامہ کے مرکزی کردار حمزہ شہباز ہیں۔ شریف برادران چاہتے ہیں کہ قانون ان کی مرضی کے مطابق چلے۔ ملکی مفاد میں جرم کو سیاست کی ڈھال نہ بنائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک اثاثے ظاہر کرنے کے لیے ایمنسٹی سکیم لا رہے ہیں۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں