بھارت نے اگر ہماری طرف انگلی اٹھائی تو اس کے ہاتھ توڑ دیں گے، فواد چودھری

 

لاہور (پبلک نیوز) وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی فاشسٹ ہیں۔ اگر انگلی دکھائیں گے تو ہاتھ توڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اگر بھارت مذاکرات کے لیے ہاتھ بڑھائے تو ہم پھر بھی تیار ہیں۔ نواز شریف، مریم نواز رسیدیں دے دیں اور رہا ہو جائیں۔

 

تفصیلات کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن نامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں پناگاہوں کا منصوبہ کامیابی سے چل رہا ہے۔ مودی لکیر کھینچ کر علاقے کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ کشمیری قیادت پابند سلاسل ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی فاشسٹ ہیں۔ اس وقت 2 ایٹمی طاقتیں آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھڑی ہیں۔ 3 جنگیں لڑ چکے، چوتھی جنگ کے لیے بھی تیار ہیں۔

 

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اگر انگلی دکھائیں گے تو ہاتھ توڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اگر مکا دکھائیں گے تو جبڑا توڑنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اگر بھارت مذاکرات کے لیے ہاتھ بڑھائے تو ہم پھر بھی تیار ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا دورہ  امریکا انتہائی کامیاب رہا۔ ایسی لیڈر شپ کا کیا فائدہ جو اپنے مسلمان بھائی کے ساتھ کھڑی نہ ہو۔ جیسے عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا کوئی اور نہیں کر سکتا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جنگ ہوئی تو دیگر ممالک کو بھی نتائج بھگتنا ہوں گے۔ متحدہ عرب امارات میں مودی کو ایوارڈ دینے سے پاکستانیوں کو مایوسی ہوئی۔ کشمیر کا مسئلہ  صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں ہے۔ مسئلہ کشمیر ایک عالمی انسانی حقوق کا مسئلہ ہے۔ صدر ٹرمپ نے 2 بار عمران خان اور مودی سے بات کی۔ مودی نہیں چاہتا کہ مسئلہ کشمیر پر کوئی عالمی رہنما بات کرے۔

 

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر ہندوستان میں بھی مودی کو گالیاں پڑ رہی ہیں۔ سلامتی کونسل نے کشمیر کو بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں کہا۔ مولانا فضل الرحمان کے اسلام نہیں اسلام آباد اہم ہے۔ آئندہ 2 سال میں فضل الرحمان سیاسی طور پر فارغ ہوجائیں گے۔ فضل الرحمان 3 سال کشمیر کمیٹی کے سربراہ رہے۔ کشمیر کمیٹی نے 3 سال میں 20 کروڑ روپے خرچ کیے۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف، مریم نواز رسیدیں دے دیں اور رہا ہو جائیں۔ یہ پیسے کے بغیر ہی اپنا ابو بچانے کی کوشش میں ہیں۔ پیسے حسن اور حسین نواز بیرون ملک لے کر بیٹھے ہوئے ہیں۔ زرداری اور نواز شریف کے خلاف کوئی کیس ہم نے نہیں بنایا۔

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں