بھارت کے ساتھ جنگ اور امن دونوں کے لیے تیار ہیں، فواد چودھری

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ بھارت ہم سے بات کرنے کو ہی تیار نہیں تو ہمارا سفیر وہاں کیا کر رہا ہے۔ جنگیں جیت اور ہار کے لیے نہیں وقار اور عزت کے لیے ہوتی ہیں۔ پارلیمنٹ سے بھارت سمیت دنیا کو کمزور پیغام نہیں جانا چاہیے۔ جب لڑنے کا موقع  آیا تو ڈٹ کر لڑیں گے۔ بھارت کے ساتھ جنگ اور امن دونوں کے لیے تیار ہیں۔

 

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب بھارت ہم سے بات کرنے کو ہی تیار نہیں تو ہمارا سفیر وہاں کیا کر رہا ہے۔ یہ تاثر نہ جائے کہ ہم لڑنے سے بھاگ رہے ہیں۔ وزیراعظم نے جب پوچھا کہ بتائیں حملہ کر دوں تو اپوزیشن کو کھڑے ہو کر کہنا چاہیے تھا کہ قدم بڑھائیں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ بھارت جغرافیائی تبدیلیاں کرنا چاہتا ہے، یہ قبول نہیں، عالمی برادری ذمہ داریاں پوری کرے۔ جنگ ہوئی تو اس کی حدت سب محسوس کریں گے۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا مزید کہنا تھا کہ جب کوئی فیصلہ منظور نہیں تو بھارتی سفیر یہاں کیا کر رہے ہیں۔ جنگیں جیت اور ہار کے لیے نہیں وقار اور عزت کے لیے ہوتی ہیں۔ پارلیمنٹ سے بھارت سمیت دنیا کو کمزور پیغام نہیں جانا چاہیے۔ کشمیر کے لیے پہلے بھی 3 جنگیں لڑ چکے ہیں۔ جب لڑنے کا موقع  آیا تو ڈٹ کر لڑیں گے۔ بھارت کے ساتھ جنگ اور امن دونوں کے لیے تیار ہیں۔

 

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں