عمران خان کے علاوہ کوئی بندہ ہی نہیں جو حکومت چلا سکے، فواد چودھری

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان کے علاوہ کوئی بندہ ہی نہیں جو حکومت چلا سکے۔ کوئی پروپیگنڈہ کرے یا کچھ بھی کر لے، فرق نہیں پڑے گا۔

عید کے بعد حکومت مخالف مہم سے متعلق سوال کے جواب میں پبلک نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت مخالف مہم سے کیا فرق پڑتا ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت اس وقت تگڑی ہے۔ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔ عمران خان کے علاوہ کوئی بندہ ہی نہیں تو حکومت کس نے چلانی ہے۔

عید کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر فواد چودھری نے کہا کہ میں تو عید پانچ جون کو مناؤں گا۔ قوم بھی پانچ جون کو ہی عید منائے۔  میرے جاننے والے بھی خلاف باتیں کرتے رہتے ہیں۔ مجھے پرواہ نہیں۔ کوئی پروپیگنڈہ کرے یا کچھ بھی کر لے، فرق نہیں پڑے گا۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں