شروع مودی نے کیا، اب ختم ہم کریں گے، فواد چودھری

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان بھارت کے لیے پاکستان کی فضائی حدود کو مکمل طور پر بند کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ بھارت کی افغانستان کے ساتھ تجارت کے لیے پاکستان کے زمینی راستوں پر پابندی بھی زیر غور ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق اپنے ٹویٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ شروع مودی نے کیا، اب ختم ہم کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان بھارت کے لیے پاکستان کی فضائی حدود کو مکمل طور پر بند کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

 

فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی افغانستان کے ساتھ تجارت کے لیے پاکستان کے زمینی راستوں پر پابندی بھی زیر غور ہے۔ افغانستان سے متعلق تجاویز کابینہ میں پیش کی گئیں ہیں۔ قانونی پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائے گا۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں