پاک بھارت کشیدگی میں سعودی عرب کا کردار قابل ستائش ہے: وزیر اطلاعات

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا دورہ سعودی وزیر ثقافت کی دعوت پر کیا۔ پاکستان اور سعودی عرب نئی تجارتی پالیسی مرتب کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستانی ثقافت 5 ہزار سال پرانی ہے۔ سعودی عرب کو ثقافتی شعبے میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔

 

سعودی عرب میں پاکستانیوں کا کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں پاکستانیوں کا کردار قابل تحسین ہے۔ سعودی عرب کا دورہ سعودی وزیر ثقافت کی دعوت پر کیا۔ پاکستان اور سعودی عرب نئی تجارتی پالیسی مرتب کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستانی ثقافت 5 ہزار سال پرانی ہے۔ سعودی عرب کو ثقافتی شعبے میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔

 

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فنون لطیفہ کے ادارے بہت مضبوط ہیں۔ سعودی عرب میں پاکستانی ترسیلات زر کا ایک فیصد بھیجتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے آنے سے باہمی تعلقات میں گرم جوشی آئی۔ پاک بھارت کشیدگی میں سعودی عرب کا کردار قابل ستائش ہے۔ سعودی ولی عہد نے خود کو پاکستان کا سفیر قرار دیا۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں