جعلی اکاؤنٹس کے تانے بانے بلاول ہاؤس سے ملتے ہیں: فواد چوہدری

اسلام آباد(پبلک نیوز) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے کرپشن کے خلاف ایک ماحول دیا ہے۔ عوام کو معلوم ہے ان لوگوں نے قومی دولت کو لوٹا۔ پہلے پیسے باہر بھیجے گئے اور پھر پاکستان واپس لائے گا۔

 

سلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ خبر دیکھی ہے حمزہ کو گرفتار کرلیا گیا، کل آصف زرداری کو بھی گرفتار کیا گیا تھا، یہ گرفتاریاں بہت پہلی ہونی چاہئے تھیں، کرپشن کی کڑیاں ابھی آہستہ آہستہ کھل رہی ہیں۔ حدیبیہ کیس میں جعلی طریقے سے پیسے باہر بھیجے گئے، حدیبیہ کسی نہ کسی طریقے سے ری ٹیلی کاسٹ ہوا ہے۔ پاکستانی عوام کے اربوں روپے لوٹے گئے ہیں۔ حمزہ شہباز نے بڑی رقم موصول کی جس کے ذرائع معلوم نہیں۔ دونوں خاندانوں نے مل کر عوام کی دولت پر ہاتھ صاف کیے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عوام کو معلوم ہے ان لوگوں نے قومی دولت کو لوٹا، تمام مقدمات وہ ہیں جو ہماری حکومت سے پہلے شروع ہوئے۔ عمران خان نے کرپشن کے خلاف ایک ماحول دیا ہے، ان لوگوں کے سپورٹر نہیں کہتے انہوں نے کرپشن کی ہے۔ شریف خاندان نے 43ارب ملک سے باہر بھیجا، حمزہ شہباز نے 26 ملین ڈالر ملک سے باہر بھیجے، میرٹ پر گرفتاریاں ہو رہی ہیں۔ پہلے پیسے باہر بھیجے گئے اور پھر پاکستان واپس لائے گے۔ جعلی اکاوںٹس کے تانے بانے بلاول ہاؤس سے ملتے ہیں۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں