ملکی سیاست میں بھٹو اور عمران خان نے اہم کردار ادا کیا: فواد چوہدری

اسلام آباد(پبلک نیوز) وفاقی وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ملکی سیاست میں بھٹو اور عمران خان نے اہم کردار ادا کیا۔ دھرنے کا پاکستان کی سیاست پر منفی اثر نہیں ہوا۔ ہمیں آگے چل کر نظام بدلنا ہے۔

 

وفاقی وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ 126دن کے دھرنے نے نئے پاکستان کی بنیاد رکھی۔ دھرنے کا پاکستان کی سیاست پرمنفی اثرنہیں ہو۔ ہمیں آگے چل کر نظام بدلنا ہے۔ ملکی سیاست میں بھٹو اور عمران خان نے اہم کردار ادا کیا۔ پی ٹی آئی حکومت کرپشن کے خاتمے کے فروغ پر بنی ہے۔ ملک میں کتاب پڑھنے اور لکھنے کا رجحان کم ہوتا جا رہا ہے۔

 

چوہدری فواد کا کہنا تھا کہ پہلے صرف2 سیاسی جماعتوں میں لوگ پھنسے ہوئے تھے۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے ملک کو قرضوں میں جکڑا۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی سیاست ختم ہو چکی۔ ہم معیشت بنیاد کو ٹھیک کرنا چاہتے ہیں۔ آمدنی اور اخراجات کو برابر کیے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے۔ حکومت 632ارب روپے کے قرضے سے بجٹ شروع کرتی ہے۔

 

وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں میں بے شمار بدعنوانیاں ہوئیں۔61 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا بجٹ اورنج لائن ٹرین میں ڈال دیا گیا۔ گزشتہ حکومتوں نے ملک کے پیسےکا بے دریغ ضیاع کیا۔ مڈل کلاس ابھی تکلیف میں ہے، 700ارب روپے جعلی اکاؤنٹس میں چلے گئے۔ ہم نے آتے ہی احتساب کے نظام کو بہتر کیا۔3 سوارب لوٹنے والوں کی 4 مہینوں میں ضمانت ہو گئی۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں