2022 میں انشاء اللہ پہلا پاکستانی خلا میں جائے گا، فواد چوہدری

 

پبلک نیوز: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 2022 میں انشاء اللہ پہلا پاکستانی خلا میں جائے گا۔ آئندہ سال خلا بازوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں 50 خلا نورد شارٹ لسٹ کریں گے اور 50 میں سے 25 فائنل مرحلے میں جائیں گے۔

 

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی کاوشوں کا محور چاند دیکھے جانے سے  ہٹ کر چاند کی جانب سفر یعنی پاکستانی خلا نوردوں کو خلا میں بھیجنا بن گیا۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آئندہ سال خلا بازوں کا انتخاب کیا جائے گا جبکہ 2022 میں انشاء اللہ پہلا پاکستانی خلا میں جائے گا۔ یہ پاکستان کے اسپیس پروگرام کے لیے تاریخ ساز اقدام ہوگا۔

 

واضح رہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان خلائی ٹیکنالوجی منتقلی کا معاہدہ  طے پا گیا ہے۔ جس کے تحت پاکستانی اور چینی خلا نوردوں کو مشترکہ طور پر اب خلائی مشن پر بھیجا جائے گا۔ خلا بازوں کے انتخاب کی تفصیل بتاتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں 50 خلا نورد شارٹ لسٹ کریں گے اور 50 میں سے 25 فائنل مرحلے میں جائیں گے۔

 

اس سے قبل فواد چوہدری اکتوبر 2018 میں بھی پاکستان کے 2022 میں خلا میں جانے کا اعلان کر چکے ہیں لیکن تب انہوں نے سپارکو کو خلا بازوں کے ساتھ کچھ  مخالف سیاستدانوں کو بھی خلا میں بھیجنے کا مشورہ دیا تھا۔

 

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں