آئی سی سی کو بھارتی کھلاڑیوں پر پابندی لگانی چاہئے:فواد چوہدری

لاہور(پبلک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ صدقہ خیرات کے نام پر کئی ٹرسٹ چل رہے ہیں۔ پوری دنیا میں پاکستان کے بیانیے کو تقویت ملی ہے۔ پاک بھارت کشیدگی میں کمی ہوئی ہے۔

 

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی کرکٹرز نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں فوجی ٹوپیاں پہنیں۔ بھارتی کرکٹرز کا معاملہ آئی سی سی میں اٹھایا جائے گا۔ آئی سی سی کو بھارتی کھلاڑیوں پر پابندی لگانی چاہئے۔ بھارتی ٹیم عالمی قوانین سے بالا تر نہیں۔ کرکٹ کو سیاست سے دور رکھنا چاہئے۔

وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم وستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔ وزیراعظم نے نواز شریف کو ہر ممکن علاج کی سہولت فراہمی کی ہدایت کی۔ ن لیگ کا ایک طبقہ نواز شریف کی صحت پر سیاست کر رہا ہے۔ پلوامہ واقعہ کے بعد بغیرتحقیق پاکستان پرالزام لگایا گیا۔ انتخابات کی وجہ سےمودی کوئی نہ کوئی حرکت کرے گا۔ پاک بھارت کشیدگی میں کمی ہوئی ہے۔

 

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ بھارتی سفیر آج پاکستان واپس آرہے ہیں، پاکستان کے ایئرپورٹس مکمل طور پر کھل چکے ہیں۔ پاکستان کے ایئرپورٹس مکمل طور پر کھل چکے ہیں۔ بلاول کو نواز شریف کی عیادت کے لیے ضرور جانا چاہئے۔ نوازشریف کو بہترین علاج کی سہولیات دینےکی پیشکش کی۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں