ماضی میں پاکستان کی اہمیت کو اجاگر نہیں کیا گیا: فواد چوہدری

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراطلاعات چوہدری فوا د حسین کا کہنا ہے کہ حکومت ٹیکس دہندگان کا پیسہ ایک حد سے زیادہ نہیں دے سکتی، روزانہ نت نئے آئیڈیاز پر کام کرنا ہو گا۔ انفارمیشن گروپ میں نئے آنیوالوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔

 

35ویں سپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراطلاعات چوہدری فوا د حسین نے کہا کہ انفارمشن گروپ کی اہمیت روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔ آنیوالے دور میں ہتھیاروں کی بجائے آئیڈیاز کی اہمیت ہو گی۔ مستقبل میں پرنٹ میڈیا کی بقاء ممکن نظر نہیں آ رہی۔


وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا تیزی سے ترقی کرتا جا رہا ہے۔ ماضی میں پاکستان کی اہمیت کو اجاگر نہیں کیا گیا۔
پاکستان کے بارے میں گزشتہ 5سالوں میں منفی کتابیں لکھی گئیں۔ تیز ٹیکنالوجی کے باعث سنسر شپ حکومتوں کے ہاتھ سے نکل جائیگی۔ روزانہ نت نئے آئیڈیاز پر کام کرنا ہو گا۔


وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا کہنا تھا کہ وار آف آئیڈیاز پر اب باتیں ہو رہی ہیں۔ وزیر اطلاعات کا مقصد ریاست کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔ حکومت ٹیکس دہندگان کا پیسہ ایک حد سے زیادہ نہیں دے سکتی۔ بسنت سے سیاحت بڑھتی ہیں، سرمایہ کار پاکستان آتے ہیں۔ میڈیا کے معاشی مفادات نہیں اس لیے بسنت کیخلاف مہم چلا دی جاتی ہے۔


وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ معیشت ترقی کرے گی تو میڈیا اس سے آگے جائے گا۔ صحافیوں کیلئے وزارت داخلہ اور دوسرے اداروں سے کھل کر بات کی۔ وزارت اطلاعات کے تحت کام کرنیوالوں اور اکیڈمیوں کو یکجا کیا جا رہا ہے۔ میڈیا ٹیکنالوجی میں اپنے بچوں کو خود کفیل بنانا پڑے گا۔ پاکستانی ٹی وی چینلز پر غیر ملکیوں کے بنائے گئے اشتہارات چلتے ہیں۔

عطاء سبحانی  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں