پیپلز پارٹی، ن لیگ زرداری اور شریف سے باہر نکلے: فواد چوہدری

اسلام آباد(پبلک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن زرداری اور شریف سے باہرنکلے اور نئے سیاسی بیانیے پرتوجہ دیں۔ گھبرائی لیڈرشپ دونوں پارٹیوں کامستقبل تاریک کرچکی ہیں۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات فوادچودھری نے اپنے ٹوئٹ میں پیغام دیتے ہوئے کہا پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن آصف زرداری اور شریف سے باہر نکلے، دونوں پارٹیاں کو چاہیئے کہ نئے سیاسی بیانیے پر توجہ دیں، کیونکہ کرپشن کیسز سے گھبرائی ہوئی لیڈر شپ پارٹیوں کا مستقبل تاریک کر چکی ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ اٹھارویں ترمیم میں تبدیلی تو کبھی صدارتی نظام کی غیرسنجیدہ بحثیں کرنا، کسی بھی طرح توجہ مقدموں سے ہٹانا ہے مگر یہ نہیں ہو گا۔

عطاء سبحانی  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں