مؤثر پالیسیوں سے بھارت کو پلوامہ واقعے پر عالمی تنہائی کا سامنا رہا: فواد چوہدری

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ دنیا کے میڈیا میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھ رہا ہے۔ پلوامہ حملہ بی جے پی کو الیکشن جتوانے کے لیے کرایا گیا۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف ایک بیانیہ رکھتا ہے۔

 

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری نے کہا کہ میڈیا ٹیکنالوجی میں ہائیبرڈ وار فیئر کا دور ہے، جدید دور کی جنگیں بھی میڈیا کے ذریعے لڑی جا رہی ہیں۔ اسرائیل نے مسلمانوں پر جو ظلم کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔ اپنے بیانیے کو دوسروں تک پہنچانے کے لیے میڈیا کا استعمال کیا جاتا ہے۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف ایک بیانیہ رکھتا ہے۔ بھارت نے عالمی سطح پر کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا۔

 

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان 19سال سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔ ماضی میں دہشت گردی پر اپنا بیانیہ مؤثر طورپر پیش نہیں کر سکے۔ مؤثرحکومتی پالیسیوں کے باعث پلوامہ واقعہ پر بھارت کو تنہائی کا سامناکرنا پڑا۔ پلوامہ حملہ بی جے پی کو الیکشن جتوانے کے لیے کرایا گیا، ہم نے اپنا مؤقف عالمی سطح پر بہترطورپر پیش کیا۔ مودی نے الیکشن میں کامیابی کے لیے کروڑوں زندگیوں کو داؤ پر لگایا۔

وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے عالمی میڈیا دوبارہ اسلام آباد آئے۔ وزیراعظم کے ویژن کے تحت پاکستان کو دنیا کے لیے کھولا ہے۔ تحریک انصاف نے اپنا پیغام پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کیا۔ پاکستان کو پر کشش اور بہترین ملک کے طور پر پیش کرنا چاہتے ہیں۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں